Afghan minister starts delivering pizza

افغانستان کےسابق وزیر اطلاعات جرمنی میں ‘پیزا بوائے’

ویب ڈیسک (برلن):افغانستان کے سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سادات نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری کا کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق سابق افغان وزیر نے دسمبر 2020 میں افغان حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد جرمنی کی ریاست سیکسونیا میں چلے گئے تھے۔

جہاں انہوں نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام شروع کردیا ہے اور وہ اپنی سائیکل پرگاہکوں کو پیزاسپلائی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

سادات نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے مواصلات اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں دو ماسٹرڈگریاں حاصل کی ہیں تاہم پیسےنہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے پیزا ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا۔

اس حوالےسےبات کرتےہوئےسابق افغان وزیرنےبتایا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے ان پر استعفیٰ جمع کرانےکےلیےدباؤ ڈالا گیا تھا،اورخود حکومتی اراکین بھی طالبان کی پیش قدمی کےخطرے اورغیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کےقریب آنےکےبعد ملک سےفرارکےمنصوبےتیارکررہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات

جس کےلیےوہ لوٹ مارکی منصوبہ بندی میں تھےجب انہوں نےلوٹ مارکےمنصوبےمیں حصہ لینےسےانکارکیاتوانہوں نےسازش شروع کردی اورمجھے استعفیٰ دیناپڑا۔