امریکہ کے انخلا کے بعدافغان مہاجرین

امریکہ کے انخلا کے بعدافغان مہاجرین نے پاکستان کا رخ کرلیا

ویب ڈیسک: امریکہ کی جانب سے افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل ہوجانے اورطالبان کے کابل ایئرپورٹ پر کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگ نکلنے کے خواہش مندوں نے اب پاکستان کی سرحد کی طرف دوڑ لگا دی ہے جبکہ ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد کو پار کرنے کے لئے ہزاروں لوگوں کی پہاڑی راستوں پر چلتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیںَ۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں افغان مہاجرین کی پاکستان آمد

پاکستان نے اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کے لئے نہیں کھولیں تاہم قانونی دستاویزات کے حامل لوگوں کی سرحد پر آمدورفت جاری ہے ۔دوسری طرف سی سی این نے دعوٰی کیاہے کہ پاکستانی سرحدپر پہنچنے والوں کی ایک بڑی تعدا د کابل ائیرپورٹ سے مایوس لوٹ کر آنے والوں کی بھی ہے جو پاکستان کے ساتھ ملحق سرحدی راہداریوں پر قطار بنے کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے