Prince Andrew

شہزادہ اینڈریوزیادتی کیس سےبچنےکےلئےملکہ برطانیہ کی پنا ہ میں چلےگئے

ویب ڈیسک (لندن)برطانوی شہزادہ اینڈریو اپنےخلاف جنسی زیادتی کے الزامات سے بھاگنے کی کوششوں میں ہیں۔

امریکی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہونےوالی ہےتاہم تاحال انہوں نے اس مقدمے میں اپنا جواب جمع نہیں کرایا اور اب خبریں ہیں کہ کسی نوٹس کی تعمیل سے بچنے کےلئے وہ شاہی محل کو چھوڑکراپنی والدہ ملکہ برطانیہ کے پاس انکی سکاٹ لینڈمیں واقع اسٹیٹ منتقل ہوگئےہیں ۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ اینڈریواپنےخلاف ورجینیا نامی خاتون کےان الزامات کاجواب نہیں دے رہے جو امریکی عدالت میں ان کے خلاف دائر کئے گئے ہیں۔

خاتون کا الزام ہے کہ جب وہ سترہ برس کی تھیں تو شہزادہ اینڈریونے انہیں متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ سےملاقات کےہیری اورمیگھن کےمطالبے پرشاہی عملہ حیران

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

رپورٹس کے مطابق پچھلےپندرہ روزمیں رائل لاج میں ‘متعدد کوششوں’ کے باوجود اینڈریویا اس کےوکلا کوابھی تک کاغذات پیش نہیں کیےگئے اوراب کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی شہزادہ اینڈریو ملکہ کی اسٹیٹ میں ٹھہرنے سکاٹ لینڈ چلےگئے ہیں۔ اینڈریونے ہمیشہ خاتون کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہےلیکن ابھی تک اس نےسول کیس پرعوامی طو پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے۔