Afghan women's football team arrives in Pakistan

افغان خواتین فٹ بال ٹیم پاکستان آگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) افغان خواتین فٹ بال ٹیم اپنے اہل خانہ سمیت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کا استقبال پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نمائندے نے طورخم بارڈر پر کیا ۔

گزشتہ روز افغان خواتین فٹ بال ٹیم اپنے اہل خانہ سمیت طورخم سرحد عبور کر کے پاکستان آگئی۔ قافلے میں 115افرا د شامل تھے جو فٹ بال ٹیم کے اہل خانہ بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ نے افغان خواتین فٹ بال ٹیم کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی اپنے خاندانوں کے ہمراہ طورخم پہنچی تھیں ۔افغان خواتین ٹیم کا استقبال کرنے کے لئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کانمائندہ طورخم سرحد پر موجود تھا جبکہ افغان مہمانوں کی دستاویزات کا اندراج مکمل کرتے ہوئے انہیں خاندانوں سمیت سخت سیکورٹی حصار میں پشاور بھیج دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

قافلہ پشاور میں قیام کرے گا یا انہیں کسی اور شہر میں ٹھہرایا جائیگا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔