somalia blast

صومالیہ،صدارتی محل کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک (صومالیہ )صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب خودکش بم دھماکے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا چیک پوائنٹ پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ القاعدہ سے وابستہ الشباب گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

مزید دیکھیں :   امریکی ایوان نمائندگان میں یوم پاکستان منانے کی تاریخی قراردادپیش