Johnny Lever

کامیڈی کے فادر کا انتقال ہواہے, جونی لیور

ویب ڈیسک (ممبئی )بھارت کےمعروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے کامیڈی کنگ عْمر شریف کےانتقال پرشدید دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمر شریف کا انتقال نہیں بلکہ کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے۔

جونی لیور نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر حمائمہ ملک کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ‘عمر کا کسی اور سے موازنہ نہ کریں۔ وہ منفرد، ہنر مند انسان تھے اور ان کا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا۔ ان جیسے لوگ ہزار سال میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، اداکارہ ثنا کا دعویٰ

جونی لیور نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ‘ان کی تقریباََ 4 سے 5 ماہ پہلے آخری بار عمر شریف سے بات ہوئی تھی اور دونوں کا ایک ساتھ امریکا میں شو کرنے کا بھی ارادہ تھا لیکن عمر شریف کی صحت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔