PPP Bannu president killed

پی پی پی بنوں کے صدر قتل

ویب ڈیسک (بنوں)پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اشفاق خان کو قتل کر دیا گیا۔ ملک اشفاق خان کو ضلعی کچہری کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین کومرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقتول ملک اشفاق عدالت میں پیشی سے واپس جا رہے تھے جب انہیں قتل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کانگو میں بغاوت پر 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت