آریان خان

آریان خان مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑ ھ گئے،رہائی نہ مل سکی

ویب ڈیسک( ممبئی ) آریان خان کیخلاف مذہبی تعصب برتا جانے لگا ،عدالت نے منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہ سنائے جانے کی وجہ سے آریان خان کو مزید ایک ہفتہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کےمطابق ممبئی کی سیشن کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا اور یہ 20 اکتوبرکو سنایاجائےگا۔ سماعت کےدوران نارکوٹکس فورس کےوکلا نےآریان خان کی ضمانت کی پھرسے مخالفت کرتےہوئےعدالت کوبتایا کہ اب تک کی تفتیش سےمعلوم ہوتا ہےکہ اشاہ رخ خان کےبیٹےمنشیات استعمال کرنے کےعادی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف منشیات کے عادی رہے ہیں بلکہ وہ منشیات کے عالمی نیٹ ورک کاحصہ بھی ہیں۔

آریان خان کے وکلا نےعدالت کوبتایا کہ ان کےموکل نوعمرہیں اوران کی واٹس ایپ چیٹ میں استعمال کی گئی زبان کوبنیاد بناکرانہیں جیل میں نہیں رکھاجاسکتا۔انہیں کروزپارٹی کےاندرسےگرفتارکیاگیااورنہ ہی ان سےمنشیات برآمد ہوئی، انہیں صرف دوستی کی بنیاد پرگرفتارکیاگیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

ادھر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے پرستار ان کی رہائی کے لیے سامنے آگئے، منشیات کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج کیا، شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا ر کھے تھے جن پرآریان کو رہا کرو کا مطالبہ درج تھا۔اس کے علاوہ ان کے متعدد پرستار سوشل میڈیا پر ان کے خاندان کی حمایت کررہے ہیںاور مذہبی تعصب برتنے پر آواز اٹھارہے ہیں۔