1566837179 3

چینی اورگندم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ

ویب ڈسک: چینی اورگندم کی قیمتوں کے مطلق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ وعدے کےمطابق چینی اورگندم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق ابتدائی رپورٹ پبلک کردی گئی ہے اور رپورٹ میں کسی قسم کی کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے،

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملتی اورماضی کی حکومتیں سیاسی مفادات اورسمجھوتے کرکے رپورٹ پبلک کرنے کی جرات نہیں کرتی تھیں،اب اعلی سطحی تحقیقاتی کمیشن کی فرانزک رپورٹ کا انتظارہے

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ 25 اپریل تک فرانزک رپورٹ آنے کےبعد ایکشن لیا جائےگا اور رپورٹس کےبعد کوئی بھی طاقتورلابی عوام کےپیسےپرناجائزمنافع خوری نہیں کرسکےگی

مزید دیکھیں :   وفاق میں نگران حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، خورشید شاہ