تھانہ ارمڑ

تھانہ ارمڑ پر مشتعل ہجوم کا دھاوا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکے نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس اسٹیشن پر لوگوں نے دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد نے سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔ واقعہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران پیش آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کیفے پر چھاپہ منشیات کے استعمال پر 34 نوجوان گرفتار

مزید پڑھیں:  رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا

بتایاجاتا ہے کہ گزشتہ رات شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی جس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں میں تکرار کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار اور ظفر علی نامی مقامی شخص زخمی ہوگئے تھے۔ ظفر علی بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بساجس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کیخلاف مقامی لوگوں کی جانب سے تھانے پر حملہ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل