باجوڑ میں بم دھماکا

باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک: باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقہ  تیر بانڈہ گئی میں سڑک  کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونےوالوں میں دو پولیس اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ متاثرہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔