بد دعائیں دینے والا شہری

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار

ویب ڈیسک(مردان) مرادن میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو بد دعائیں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کیلئے مسجد میں اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری مسجد کے لائوڈ سپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کہ وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ شہری کی قریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپیل کرتا ہے کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعا کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے ۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت