چینی بحران

پشاور میں چینی کا شدید بحران قیمتیں آسمان پر

ویب ڈیسک ( پشاور) پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت ہول سیل میں 120 روپے جبکہ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 125 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کئی ہفتوں سے چینی کے جاری بحران نے شدت اختیار کرلی ہے اور اب اشرف روڈ اور رام پورہ گیٹ اور دیگر کئی مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کے پاس ایک ہفتے کا چینی کا سٹاک ایک لاکھ ٹن رہ گیا ہے جس کے بعد چینی کا بحران مزید شدت اختیار ہونے کے خدشات ہیں۔ پشاور میں تاجروں کے پاس 10 دنوں کا سٹاک رہ گیا ہے پاکستان میں چینی کا سٹرٹیجک سٹاک 5لاکھ ٹن ختم ہو چکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں روٹی کی قیمت میں دُگنا اضافہ

پاکستان میں چینی کی ماہانہ ضرورت 6 لاکھ ٹن ہے۔ چینی بحران کے باعث اشر ف روڈ ، رامپورہ ، ہشت نگری ، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا سٹاک مزید شروع کر دیا ہے گزشتہ روز چینی 5 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہی تھی شوگر انڈسٹری کے پاس چینی چھ دن کی ضروریات ایک لاکھ ٹن رہنے کے باعث ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خطرات ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری