نئے ڈی جی آئی ایس آئی

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کی منظوری دے دی جس کے بعد ہفتوں سے جاری اس اہم تقرری پر ہونے والی تمام قیاس آرائیوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرگے کا فیصلہ دین الٰہی کو تبدیل نہیں کر سکتا، جسٹس فائز عیسٰی

اس حوالے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کے دستخط ہیں۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق اس عہدے پر نئی تقرری کا اطلاق20 نومبر 2021 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا
مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

  اس حوالے سے آج سہ پہر وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق میں بعد ازاں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے تھے۔