پانی کا معیار

پشاور کے عوام کو میسر پینے کے پانی کا معیار طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک(پشاور) صوبائی حکومت نے پشاور میں شہریوں کو میسر پینے کے پانی کا معیار طلب کرلیا ہے، پشاور کی سینی ٹیشن کمپنی کو ایک ماہ کے اندر اندر پشاور کے مختلف مقامات پر شہریوں کو پینے کیلئے میسر پانی کا معیار حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر معیاری ٹافیاں و چاکلیٹ بنانیوالی فیکٹری سیل

محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق پشاور میں مختلف مقامات پر شہریوں کو مختلف معیار کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس میں سب سے بہتر پانی نلکے سے میسر ہے تاہم شہری اس کے باوجود کئی مقامات پر بور کا پانی استعمال کر رہے ہیں جو ان کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، صوبائی حکومت نے پشاور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو میسر پینے کے صاف پانی کا معیار طلب کیا ہے جس کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کو ہدایت کر دی گئی ہے، سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے مختلف مقامات پر پینے کے صاف پانی کے نمونے لے گی اور ایک ماہ کے اند راندر پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا