دہشتگردی کا منصوبہ

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 14 کلو بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک(پشاور) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں دھشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلئے جن سے 14 کلو گرام بارودسمیت دیگر مواد برآمد کرلیا دہشتگرد پشاور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

پشاور سے 3 اغواکار گرفتار، مغوی بازیاب

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کو اطلاع موصول ہوئی کہ کالعدم تنظیموں نے پہاڑی علاقہ میں بھاری ہتھیارو بارودی مواد دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے ذخیرہ کیا ہے اور کسی بڑی کاروائی کی تیاری کررہے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی چھاپہ مارٹیموں اور سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیموں کیخلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پہاڑی غارایسار مزرینہ سلطان خیل لنڈی کوتل خیبر سے دوران سرچ آپریشن بھاری بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، برآمد ہونے والے مواد میں دو ایس بی جیکٹس، 4 مقناطیسی آئی ای ڈیز، 6 آئی ای ڈیز اینٹی پرسنل ، 58 آئی ای ڈی ریسیورز ، 11 آئی ای ڈی الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 9آئی ای ڈی سادہ ڈیٹونیٹر’ ایکجی پی ایس سیٹ، 4 ہینڈ گرنیڈ اور 14کلوگرام دھماکہ خیز مواد وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں