ڈینگی

صوبہ بھر میں پشاور ڈینگی کیسز میں سرفہرست

ویب ڈیسک (پشاور) مریضوں کی تشخیص کے لحاظ سے ڈینگی وائرس سے پشاور صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بن گیا ہے۔ قبل ازیں پشاور صرف کورونا کی وجہ سے زیادہ متاثرہ ضلع تھا اس وقت تک پشاور کے مختلف علاقوں میں 11 ہزار 729 افراد کے ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 585 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے مذکورہ افراد میں سے 95 افراد تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں پشاور کے علاوہ نوشہرہ، مردان، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی ڈینگی کی شرح زیادہ ہے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 179 نئے مریض پشاور کے ہسپتالوں میں رپورٹ کئے گئے ہیں اس وقت تدریسی اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 144 اور 13 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

پشاورمیں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لئے

یاد رہے کہ ڈینگی وائرس کے باعث متاثر ہونے سے قبل پشاور کورونا وائرس کی وجہ سے بھی انتہائی حساس اور متاثرہ ضلع تھا اب تک 64 ہزار 597 افراد پشاور میں کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اور یہاں ہسپتالوں میں سب سے زیادہ 2753 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں ماہرین صحت کے مطابق زیادہ آبادی اور احتیاطی اصول نظر انداز کرنے کی وجہ سے دوسرے شہروں کی نسبت پشاور میں خطرناک امراض شدید تیزی کے ساتھ پھیل جاتے ہیں اس لئے تقریبا تمام بیماریوں میں پشاور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا