سارہ علی خان

پاکستانی ہم جیسے ہیں ، سارہ علی خان

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور بھارتی کلچر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

سیاست میں آئی تو شادی نہیں کروں گی:کنگنارناوت

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ علی خان سے ان کے پاکستانی مداحوں کے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہا میں وہاں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن میرے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں۔ ان کی ثقافت، فیشن، ان کا تلفظ، ان کے کھانوں کا ذائقہ اور جس طرح سے وہ رہتے ہیں وہ ہمارے جیسا ہے۔ ہماری تہذیب ایک جیسی ہے لہذا مجھے ہمارے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی