سینکڑوں ڈاکٹرز کی ڈگریاں مشکوک

سینکڑوں ڈاکٹرز کی ڈگریاں مشکوک

ویب ڈیسک: محکمہ صحت میں بیرون ملک سے آنیوالے ڈگری ہولڈر ڈاکٹرز کیلئے ہسپتالوں میں اسناد وغیرہ کی چھان بین کا نظام مکمل طور پر معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پشاور میں سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز بغیر کسی تصدیق کے نجی اور سرکاری شعبہ جات میں کام کررہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بیرونی ممالک چین، افغانستان، روس، کرغزستان وغیرہ سے ڈگریاں لینے والے ڈاکٹرز کی اسناد کی تصدیق کا کوئی نظام محکمہ صحت کے پاس نہیں جس کی وجہ سے درجنوں کی تعداد میں ڈاکٹرز بغیر کسی تصدیقی عمل کے محکمہ صحت میں بھرتی ہوئے ہیں اور درجنوں ڈاکٹرز نجی شعبے کے ہسپتالوں میں ملازمت کررہے ہیں۔ اس حوالے سے تین سال قبل تمام طبی عملے بشمول ڈاکٹرز کی تعلیمی اسناد کی چھان بین کافیصلہ کیا گیا تھا تاہم سیاسی مصلحت اور ذاتی مفادات کے باعث تاحال اس پر کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے جس سے بیرونی ممالک سے آنے والے ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور