پھلدار شجرکاری

جنگلات میں پھلدار شجرکاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں شہریوں کی معیار زندگی بہتر بنانے اور غربت میں کمی کیلئے جنگلات میں پھلدار شجر کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں ایسے میوہ جات کے درخت لگائے جائیں گے جن کی چھالیں بھی قابل استعمال ہوں گی۔

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق 20 کروڑ روپے کے خصوصی منصوبے کو نان ٹمبر فارسٹ پروڈکٹس کا نام دیا گیا ہے اور اس منصوبے سے غربت کم کرنے اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ منصوبے کے تحت ایسے پودے ا گائے جائینگے جن کے تنے نہیں ہوں گے اور چھالوں کی مدد سے پودے نمو پائیں گے ان میں پھل اور گری دار میوے، سبزیاں، دوائوں کے پودے، رال، جوہر اور چھالوں اور ریشوں کی ایک رینج جیسے بانس، رتن، اور دیگر کھجوریں اور گھاس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق منصوبے کی مدد سے اگائے جانے والے پودے تیزی سے نمو پائیں گے اور ان کا پھل بھی جلدی دستیاب ہوگا جبکہ انکی کٹائی بھی کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی تصور نہیں ہوگی۔