ویب ڈیسک :سوات میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعدا د چار ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ حادثے میں دو افراد زخمی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تلیگرام کے قریب پیش آیا جہاں رکشہ پل سے نیچے جاگرا تھا ۔رکشے میں سوار دو افراد حادثے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ رکشہ میں سوار بدقسمت افراد قلعہ کے علاقے سے مینگورہ جارہے تھے۔
حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،رکشہ سواریوں سمیت پل سے نیچے خشک خوڑ میں گرگیا تھا۔ مقامی لوگوں اور ریسکی اہلکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔