ناسا کا چاند مشن تاخیر

ناسا کا چاند مشن مزید ایک سال کی تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک :ناسا نے چاند پر خلائی مشن بھیجنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مقررکی گئی ڈیڈ لائن میں مزید ایک سال کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

یہ مشن اب 2024 کی بجائے 2025 تک چاند کی طرف روانہ ہوگا۔ اس تاخیر کی وجہ امریکی کانگریس کی جانب سے مشن کے لئے درکار فنڈزفراہم نہ کرنا ہے ۔ امریکی خلائی ایجنسی نے نصف صدی بعد خلانوردوں کی پہلی چاند پر لینڈنگ کے لیے 2024 کا ہدف رکھا تھا۔ منگل کو تاخیر کا اعلان کرتے ہوئے ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اپنے مون پروگرام کے لیے لینڈنگ سسٹم تیار کرنے کے لیے کافی رقم فراہم نہیں کی اور اس کے اورین کیپسول کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل