پاکستان بمقابلہ بنگلادیش

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش : پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ٹی20 میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ محمد رضوان، حیدرعلی، محمد نواز اسکواڈ میں شامل ہیں۔محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، فخر زمان، حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسن علی اورشعیب ملک بھی میدان میں اتریں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کی طرح کھیلیں، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبی نیشنز آزمائیں گے۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہا ہوں، ٹریننگ میں کچھ نئی ٹرکس بنائی ہیں جن پر پریکٹس کررہا ہوں، امید ہے میچ میں بھی ان ٹرکس کو استعمال کر پاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

علاوہ ازیں کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دیگر پلیئرز کے ہمراہ میچ کے لئے ڈھاکا میں پریکٹس بھی کی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔