جنید صفدر ولیمے کا کارڈ

جنید صفدر نے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پرشیئر کر دیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نےا پنے ولیے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر لگائی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈ پر ولیمے کی تقریب کی تاریخ”17دسمبر 2021″ درج ہے۔ کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی تصویر بنی ہوئی ہے جو کہ نکاح کے موقع پر بنائی گئی تھی ،ساتھ میں دونوں کے نام بھی لکھے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف

شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی یہ تقریب بھی وہیں پر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

خیال رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے تاہم اس حوالے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔