پنشن کیس آن لائن فارم متعارف

پنشن کیس بھیجنے کے لئے آن لائن فارم متعارف

ویب ڈیسک(پشاور) سرکاری ملازمین کو پنشن کیس تیار کرنے کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے آن لائن فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سول سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ پنشن لینے کیلئے سرکاری ملازمین ایک فارم پر تفصیلات فراہم کرتے ہیں. لیکن چونکہ یہ فارم محکمہ خزانہ نے بعض تبدیلیوں کے ساتھ آن لائن سے بدل دیا ہے.

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

اس لئے پرانے فارم پر بھیجے گئے پنشن کیس زیر غور نہیں لائے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں شکایات کی نشاندہی پر تمام ملازمین کو پنشن کیس ارسال کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کی جانب سے منظور کئے گئے نئے فارم ڈائون لوڈ کرنے کی ہدایت پھر سے جاری کردی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے آگاہی کے بعد پرانے فارم پر بھیجی گئی تفصیلات پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ