گراں فروشوں کیلئے حکمت عملی

گراں فروشوں اور ملاوٹ مافیا کو لگام دینے کیلئے حکمت عملی طے

ویب ڈیسک ( پشاور) پشاور میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے. جس کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے. ضلعی محکموں کے افسران ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے انتظامی امور کی نگرانی کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرینگے اور اس دوران گرانفروشوں، پلاسٹک پولی تھین اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور انتظامی افسران صبح صادق کے وقت سبزی اور پھل منڈیوں میں بولی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامہ جاری کریں گے. اور بعد میں پشاور بھر میں نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ انتظامی افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ کورونا ویکسیشن کے عمل کی نگرانی کریں. تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کورونا ویکسین کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی