پشاور دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،2 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، ارمڑ سے دو ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے دستی بم اور پستول برآمد کر لئے گئے ۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

گزشتہ روز حساس اداروں کو اطلاعات موصول ہوئی کہ چند شرپسند عناصر افغانستان سے پاکستان آکر باغبانان اُرمڑ میں دہشتگردی کی غرض سے موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی پولیس کی سپیشل چھاپہ مار ٹیموں نے علاقہ اُرمڑ میں کارروائی کرتے ہوئے عیسیٰ خان گڑھی میں دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا جبکہ تلاشی لینے پر دو عدد دستی بم اور ایک پستول برآمد کرکے ملزمان محمد فاروق ساکن لنڈی کوتل خیبر اور گلدار حکیم خان ساکن افغانستان حال جنوبی وزیرستان کو گرفتار کرلیا۔ بی ڈی یو عملہ نے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار