حیات آباد شادی شدہ خاتون اغوا

حیات آباد سے شادی شدہ خاتون اغوا،پڑوسی پر دعویٰ

ویب ڈیسک :حیا ت آباد پولیس سٹیشن کی حدود سے شادی شدہ خا تون کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرلیا گیا، شوہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واقعا ت کے مطابق حیات آباد کے رہائشی عجب خان نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ حیات آباد میں واقع ایک نجی فیکٹری میں چوکیدار ہے اس کی بیوی مسماة (ش) اپنے بچو ں کو سا تھ لے کر شادی کی تقریب میں شر کت کیلئے تہکال گئی تھی جہاں سے وہ واپس نہیں لوٹی جسے اپنا پڑوسی ملزم عامر خان ولد فتح محمد سکنہ تہکال اپنے ساتھ لے گیا ہے، مد عی نے بتایا کہ اس کی بیوی کو ملزم نے ورغلا پھسلا کر اغوا کیا ہے اور ان کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے، ملزم عامر کا اس کے گھر میں اکثر آ نا جانا بھی رہتا تھا، پولیس نے ملزم عامر خان اور مسماة (ش) کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط ،یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کی نشاندہی