پہلی افغان پرواز

طالبان دور میں افغانستان سے پہلی افغان پرواز انڈیا پہنچ گئی

ویب ڈیسک :افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد افغان نجی ائیر لائن کی پہلی پرواز کابل سے 104 افراد کو لے کر نئی دلی پہنچ گئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز ایک خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 104 افراد کو کابل سے نئی دلی لایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق کابل سے نئی دلی پہنچنے والے104 افراد میں 10 بھارتی اور 94 افغان شہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائن کا طیارہ بھارت سے افغان شہریوں اورطبی امداد لیکر افغانستان واپس آئے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی