رات کے نوافل

رات کے نوافل میں بلند آواز سے قرأت افضل ہے

سوال: نفل نماز میں اگر کوئی بلند آواز سے تلاوت کرنا چاہے تو جائز ہے یا نہیں؟ اور کن شرائط کے تحت بلند آواز سے پڑھ سکتا ہے؟


جواب: دن کے نوافل میں قراء ت سرًّا (آہستہ آواز) مسنون ہے اور ایک قول وجوب کا ہے کہ سرًّ واجب ہے ۔ اور رات کے نوافل میں نمازی کو اختیار ہے کہ آہستہ آواز میں قراءت کرے یا بلند آواز سے، البتہ بلند آواز سے افضل ہے لیکن خیال رہے کہ نفل نماز اگر ایسی جگہ پڑھ رہا ہے جہاں قریب میں کوئی سو رہا ہے یا دیگر عبادت میں مشغول ہیں تو اُن کی عبادت اور آرام میں خلل نہ آنے پائے، اگر ان کے آرام میں خلل آتا ہو تو پھر آہستہ آواز سے قراءت کرے۔

مزید پڑھیں:  حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم