پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس مقابلے میں ہلاک افغان بھائیوں کے ورثاء کا پتہ نہ چل سکا

ویب ڈیسک: تھانہ پشتخرہ کی حدود میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دو افغان دہشتگرد بھائیوں کے ورثاء کاپتہ نہ چل سکا. دونوں کی نعشیں مردہ خانے میں پڑی ہیں۔ ہفتے کی رات پولیس حکام کو اطلاع ملی تھی. قتل واقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت 13سنگین مقدمات میں مطلوب دوافغان بھائی شیرزئی اورشیرکئی ایک گھر میں موجود ہیں جس پر پولیس کی نفری نے انکی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل راحت کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے تاج آباد قبرستان میں انہیں گھیرے میں لے لیا.اس دوران فائرنگ تبادلے میں شیرزئی اور شیرکئی دونوں ہلاک ہو گئے۔ ملزمان نے جائیداد تنازعہ پر ناصر باغ میں چچا اور تین چچازاد بھائیوں سمیت 5 افراد کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق افغانستان سے تھا. جن کے ہلاک ہونے کے بعد رشتہ داروں نے رابطہ نہیں کیا۔ ورثاء کیجانب سے رابطہ نہ کرنے کی صورت میں انہیں دفنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان