سلمان خان

سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں سانپ نے ڈس لیا، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے ، وہ اپنی سالگرہ سے 2 دن قبل فارم ہاؤس پر تھے جہاں گارڈن ایریا میں وہ رات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے، سلمان کو اچانک محسوس ہوا کہ بازو پر کسی نے کاٹا ہے، اتنے میں ایک دوست نے وہاں سے سانپ گزرتے دیکھا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی معروف اداکارہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا

اداکار کو اب ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہی موجود آرام کر رہے ہیں ۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کئی سانپ دیکھے ہیں اور وہ اپنے فارم ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والے نگران کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کرچکے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ انہیں کسی سانپ نے کاٹا ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلو میاں اپنی 56 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔ واضح رہے سلو کی سالگرہ 27دسمبر کو ہوتی ہے۔