عاطف اسلم

ٹریفک جام ، عاطف اسلم کی کنسرٹ میں بائک پر انٹری

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کراچی کے ٹریفک جام میں پھنس گئے، عاطف اسلم کو بائیک پر سوار ہوکر کنسرٹ میں پہنچنا پڑا۔عاطف اسلم گزشتہ رات جب کنسرٹ کے لئے نکلے تو ٹریفک جام دیکھ کر آئو دیکھا نہ تائو، موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور ٹھنڈی ہوا کو انجوائے کرتے ہوئے کنسرٹ کے مقام پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

یہ بھی پڑھیں:صبور علی اپنی ڈانس ویڈیو شوٹ کرنے والوں پر برس پڑی

عاطف اسلم کو بائیک پر آتا دیکھ کر ان کے مداح خوش ہوگئے اور عاطف عاطف کے نعرے لگانے لگے۔ گلوکار نے بھی مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنی پرفارمنس سے ان کے دل جیت لیے۔ پرفارمنس کے دوران انہوں نے اپنے مشہور گانوں سے شائقین کہ خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر تھا اور وہ پسندیدہ گلوکار کی پرفارمنس پر جھومے بنا نہ رہ سکے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی