نورا فتحی کورونا سے صحت یاب

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کورونا وائرس سے صحت یاب

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی عالمی وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں اور ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نورا فتحی نے جمعے کے روز اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا. اور کہا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی طاقت اور توانائی کو واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتی ہوں نئے سال میں لو لیٹرز زیادہ ،ایف آئی آر کم ملیں

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل کیخلاف پولیس میں شکایت درج

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ اپنا خیال رکھے اور محفوظ رہیں۔ یاد رہے کہ 30 دسمبر 2021 کو نورا کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔