بجلی غائب

پشاور: بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ،برقی الات جل گئے

پشاورمیں کئی دنوں سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کا بوسیدہ نظام بھی جواب دے گیا۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو دوہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے کم وولٹیج کی وجہ سے کئی مقامات پر بڑی تعداد میں برقی الات جل جانے سے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ بیشتر علاقوں میں ٹرانسفارمر جل جانے سے شہری سردی میں اندھیرے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں تاریکی کا راج ،چند لمحوں کی بارش نے بجلی کا بوسیدہ نظام بٹھا دیا

پشاور کے علاقہ کاکشال میں پانچ دنوں سے خراب ٹرانسفارمر کو تاحال مرمت نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے کسی متبادل کا بندوبست کیا گیا موسلا دھار بارشوں کے باعث شہر میں بیشتر فیڈرز پر بجلی بند رہی یوسف آباد ، زریاب کالونی ، فقیر آباد ، غریب آباد، گورنمنٹ کالج چوک ، ہشت نگری ، رامداس ، سکندر پورہ ، جی ٹی روڈ ، سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کے باعث بجلی کا سسٹم بری طرح متاثر رہا ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف