سیاحوں کی موت

سیاحوں کی موت کاربن مونوآکسائیڈ کی وجہ سے ہوئی

مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کے باعث برفانی طوفان میں پھنسے کئی شہری اپنی گاڑیوں میں موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:المناک سانحہ کے شکار 4 دوستوں کی نعشیں گھر منتقل


گاڑی برف میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل(آئی جی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کا بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاربن مونوآکسائیڈ میں بو نہیں ہوتی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے، کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہے اور انجن چل رہا ہے تو کھڑکی ہلکی سی کھولیں، گاڑی کے ایگزاسٹ سائلنسر پائپ سے برف صاف کریں۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد