ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ

ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

اداکار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی نیٹ فلکس کی نامور سیریز ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو لیڈی ڈیانا پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی جارہی ہیں۔ اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپائڈر مین نو وے ہوم کی باکس آفس پر دھوم

اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ ‘بڑی بریکنگ’ اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ‘دی کراؤن’ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمایوں سعید دراصل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے ‘سچے پیار’ تھے اور شہزادی انہیں ‘مسٹر ونڈرفل‘ کہتی تھیں۔ حسن زیدی نے کہا کہ سیریز کے پبلسٹی نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ کاسٹ لیک ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

صحافی حسن چوہدری کے مطابق ہمایوں سعید پہلے پاکستانی اداکار بن جائیں گے جنہیں نیٹ فلکس اوریجنل میں کاسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ سپر اسٹار فواد خان ہٹ سیریز میں شامل ہوں گے۔

نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار سامنے آ ہی گیا، قابل فخر بات ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اداکار احمد علی بٹ نے لکھا کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ سے ’دی کراؤن‘ تک کا سفر مبارک ہو بھائی۔‘ احمد علی بٹ نے مختلف انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ہمایوں سعید کی اس کامیابی کی تصدیق بھی کی ہے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے ہمایوں سعید کے لیے کہا کہ اس کردار کے لیے آپ ہی بہترین انتخاب ہیں۔

عثمان خالد بٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور ہمایوں سعید کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کی بیٹے کو سالگرہ کے موقع پر نصیحت

یاد رہے نیٹ فلیکس کے شو میں 90 اور 2000 کی دہائی میں برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے دورِ حکومت کو تشکیل دینے والے سیاسی اور ذاتی واقعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دی کراون میں پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ الیزبتھ ڈیبیکی نبھا رہی ہیں۔ اب تک سیریز ’بہترین ڈرامے‘ کے لیے ایمی اور گولڈن گلوب ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے برطانوی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات لندن کے کئی ہسپتالوں میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی ڈیانا سے پہلی ملاقات لندن کے ہی رائل برمپٹن ہسپتال میں ہوئی تھی۔ واضح رہے ڈاکٹر حسنات خان کو برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔

خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔ اداکار ہمایوں سعید نے اداکاری کی دنیا میں 26 سال کا بہترین عرصہ گزارا ہے ، جس میں انہوں نے اداکار اور پروڈیوسر کے طورپر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کئی ہٹ فلمیں کی ہیں۔