سوات کے ہوٹلوں قیمتوں کی فہرست

پختونخوا حکومت نے سوات کے ہوٹلوں کے لیے قیمتوں کی فہرست جاری کردی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے ضلع سوات کے تمام ہوٹلوں کے لیے حتمی اور مناسب قیمتوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ سوات کے تمام ہوٹلوں کے لیے حتمی اور مناسب قیمتوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا ایبٹ آباد کے لیے 20 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج کا اعلان

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ کر دیا ہے

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پورے ضلع کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے زون میں مینگورہ، بری کوٹ، سیدو شریف، خوازہ خیلہ اور مٹہ کے علاقے شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق دوسرے زون میں مدین، بحرین، میاندام اور گبین جبہ، جبکہ تیسرے زون میں کالام، مالم جبہ، اتروڑ، اوشو اور مٹلتان کے علاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ ہوٹلوں کی درجہ بندی ان کی خدمات کا معائنہ کرتے ہوئے کی گئی ہے اور اسی کی بنیاد پر انہیں مناسب قیمتیں تفویض کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور جو بھی قصوروار پایا گیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔