Screen Shot 2020 04 09 at 7.35.03 PM

بلوچستان میں زیادہ غربت ہے،کورونا سے زیادہ متاثر ہوا- وزیراعظم عمران خان

کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورا ملک متاثرہواہے،بلوچستان میں زیادہ غربت ہے،کورونا سے زیادہ متاثر ہوا،ملکی تاریخ کا سب سے بڑاریلیف پروگرام شروع کیا ہے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کو12ہزار فی خاندان پہنچا رہے ہیں،کوشش ہے متاثرہونے والےغریب طبقےکی پہلےمددکریں،کورونا عالمی وبا ہے،ہمیں مل کر لڑناہوگا،چین کی حکومت اور عوام نے ملک کرکورونا جنگ لڑی.

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم ختم، این اے 171 رحیم یارخان 3 پر ضمنی انتخاب کل ہوگا

غریبوں کو ریلیف دینے کےحوالے سے مشاورت جاری ہے،14اپریل میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےحوالےسےفیصلہ کریں گے،ہمیں توچھوڑیں اس وقت مغرب میں بھی مشکل حالات ہیں وزیراعظم عمران خان.

وزیراعظم نے اس سے پہلے بولان میڈیکل کالج ہسپتال کوئٹہ میں قائم کردہ کرونا قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریکِ انصاف سردار یار محمد رند وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پربمباری،انروا کے 6 اہلکار شہید

چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیر اعظم کو آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی کوئٹہ میں صوبائی کابینہ اورارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقات، وزیراعظم نے صوبائی کابینہ اورارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے،خدشہ ہےکہ رواں ماہ کےآخرتک کوروناکیسزمیں اضافہ ہوگا،لاک ڈاؤن کےباعث روزانہ اجرت پرکام کرنیوالےمتاثرہورہےہیں،صوبے صورتحال کے مطابق لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کرینگے.