asad umar

مستقبل کا لائحہ عمل 12 اپریل کو وزیراعظم کو پیش کریں گے-نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرمیں بریفنگ

اسلام آباد :کوروناوائرس سے متعلق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرمیں وفاقی وزیراسد عمرکی زیر صدارت اجلاس، فیڈرل منسٹر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مستقبل کا لائحہ عمل 12 اپریل کو وزیراعظم کو پیش کریں گے، کورونا سےمتعلق لائحہ عمل 13 اپریل کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سے منظور کرایا جائیگا،کورونا وائرس کے متعلق تمام اقدامات کو ایک فورم سے پیش کیا جانا چاہیے.

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط رپورٹ کی گئی،سپریم کورٹ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس کو کورونا سےمتعلق بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ اب تک 727 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد اندازے سے کم ہے.

اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا معاملہ زیر غور آیا،افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے پر ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا جائےگا،افغانستان سے بنیادی اشیاخوردنوش اورادویات کی ہفتہ میں 3 باردوطرفہ اورٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے، بلوچستان کے4 اضلاع میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی ایران سےدرآمد بھی زیرغورآئی،ایران بارڈر سےکھانے پینے کی اشیا وزارت صحت کےسخت حفاظتی اقدامات کےذریعےدرآمد کیں اجلاس کو بریفنگ.

مزید پڑھیں:  اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری سے پارلیمان کا تقدس پامال کیا گیا، سلمان اکرم