پی ایس ایل 7 آج میچز

پی ایس ایل 7: آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایس 7 میں آج دو میچز کھیلیں جائیں گے۔ جس کا دوسرا میچ آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

آج دو میچز کھیلیں جائیں گے پہلا مقابلہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ شام 7:30 بجے ہوگا۔ جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

یہ بھی پڑھیں:نسیم شاہ کی تباہ کن بائولنگ، کراچی کنگز کی دوسری شکست

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں ہی ٹیموں کو اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا ہڑا ہے، کراچی کنگز کو دو میچز میں جبکہ لاہور قلندرز کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 میں دو میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے شکست دی تھی ۔