جسٹس عمرعطا بندیال

جسٹس عمر عطا بندیال ‘چیف جسٹس آف پاکستان’  کے عہدے پر کل حلف اٹھائیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر کل (02) فروری کو حلف اٹھائیں گے۔

پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے جسٹس عمر عطا بندیال کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔ جسٹس عمر عطا 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور ثانوی تعلیم پاکستان میں حاصل کرنے کے بعد امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات میں بیچلر اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔ 1983 میں بطور وکیل لاہور میں کام کا آغاز کیا اور چند برس بعد سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2004 میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی۔ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز میں ان کا نام شامل ہوا۔ 2014 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو جائیں گے

جسٹس ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس اور سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے، جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے دس رکنی لارجر بینچ اور برطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والے بینچ کے سربراہ رہنے سمیت عمران خان کو اہل صادق امین، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں بھی شامل رہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

واضح رہے پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد 2 سال سے زائد چیف جسٹس رہےہیں۔