یورپ میں طوفانی ہواؤں

شمالی یورپ میں طاقتور طوفانی ہواؤں سے متعدد افراد ہلاک

طاقتور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شمالی یورپ کے حصے ڈنمارک، پولینڈ، برطانیہ، اور جرمنی میں مختلف حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی یورپ میں طاقتور طوفان کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ متعلقہ اداروں اور حکام نے پُلوں کو بند کر دیا ہے جبکہ ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ساحلی علاقوں میں سمندری ریلوں کی وجہ سے کشتیوں کو لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزے کیلئے انٹرویو کی شرط ختم

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت عروج پر، ایک ماہ میں 22 کشمیری شہید

جرمن میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ طاقتور طوفان اتوار 30 جنوری کو یورپ کے شمالی حصوں سے ٹکرایا جس کو جرمنی میں ‘نادیہ‘ جبکہ دیگر ملکوں میں مَلِک کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے جرمنی میں ایک شخص تیز ہوا کے باعث اکھڑنے والے انتخابی پوسٹر لگنے کے سبب ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ برطانیہ میں ایک نو سالہ لڑکا، پولینڈ میں ایک شخص اور اسکاٹ لینڈ میں ایک 60 سالہ خاتون گرتے درخت کی نیچے آ کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

اس کے علاوہ ڈنمارک میں بھی طوفان کے سبب گرنے والی ایک 78 سالہ خاتون ہلاک جبکہ جمہوریہ چیک میں ایک پانچ میٹر بلند دیوار گرنے کے سبب دو ورکرز اس کے نیچے دب گئے جن میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔