بہن کا رشتہ

تاروجبہ: بہن کا رشتہ نہ دینے پر خالہ زاد بھائی کو قتل کردیا

پبی کے علاقے تاروجبہ میں بہن کا رشتہ نہ دینے پر خالہ زاد بھائی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے خالہ زاد بھائی کو قتل کردیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔

جہانزیب ولد یعقو ب ساکن بے نظیر گڑھی تاروجبہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کا بھتیجا وحید ولد مراد اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا اس پر عدنان ولد مرسلین اور دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع
مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

عدنان اپنے خالہ زاد بھائی وحید کی بہن کو پسند کرتا تھا اور اس کی منگنی کہیں اور ہوگئی جس پر طیش میں آکر ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وحید کو قتل کردیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا