اسلام آباد پریس کلب الیکشن

اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر لڑائی، کئی صحافی زخمی

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں جاری سالانہ الیکشن کے دوران دھاندلی کی وجہ سے صحافیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سالانہ انتخابات جاری ہیں۔ الیکشن کے دوران صحافیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگانے کی وجہ سے صحافیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ لڑائی کے دوران صحافیوں نے مار پیٹ شروع کر دی جس کی وجہ سے کئی صحافی زخمی بھی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے

اسلام آباد پریس کلب میں دھاندلی کی وڈیو سمیت صحافیوں کی لڑائی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ہاتھا پائی بھی کر رہے ہیں۔