حرامانی میرے پاس تم

"میرے پاس تم” نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا

ٹی وی تاریخ میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ہانیہ کا کردار اداکار نے والی اداکارہ حرامانی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ میرے پاس تم ہو میرے فنی کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ تھا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

ایک سوال کے جواب میں حرامانی نے کہاکہ جس طرح ناظرین نے اس ڈرامے کو پذیرائی دی اس کا اندازہ مجھے اس کے بارے میں ملنے والے خیالات اور کمنٹس سے ہوا جس میں انہوں نے نہ صرف پورے ڈرامے بلکہ میرے ہانیہ کے کردار کو بھی سراہا ہے میں اتنی محبت اور پذیرائی دینے پر عوام کی تہ دل سے مشکور ہوں۔حرا مانی نے کہا کہ میرے پاس تم ہو کے تمام اداکاروں نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا تھا میں نے بھی ہانیہ کے کردار میں ڈوب کر اداکاری کی کیونکہ اس ڈرامہ کی ریٹنگ دیکھتے ہوئے لگ رہاتھا کہ یہ بلا ک بسٹر ڈراموں میں سر فہرست ہوگا۔حرامانی نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ڈرامہ کی تاریخ کا حصہ بنی ہوں انشا اللہ اس طرح کی کردار کو میں ہنس کر قبول کیا کروں گی اور اداکاری کو بہتر سے بہترین کیا کروں گی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے