شعیب اختر ٹک ٹاک پر انٹری

شعیب اختر بھی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے مداحوں کو ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع دی گئی۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بلآخر میں آپ کے فیورٹ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں‘۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں:اداکار فیروز خان نے بھی ٹک ٹاک پرانٹری دے دی

سابق کرکٹر نے ٹوئٹ میں اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فولو کیے جانے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوگا لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

شعیب اختر کے محض کچھ گھنٹے قبل بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے۔

سابق کرکٹر اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ اپنے مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔