محمود خان کی طارق جمیل سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں صوبے میں دینی تعلیم، تبلیغ اسلام، خدمت دین اور اسلامی معاشرے کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، محمود خان نے ملکی اور عالمی سطح پر تبلیغ اسلام کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ علمائے کرام اور مبلغین قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، معاشرے کی اصلاح اور لوگوں کی کردار سازی میں علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہم مولانا طارق جمیل جیسے علمائے کرام سے زندگی کے ہر پہلو پر رہنمائی حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کی خدمت کر کے مجھے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے جبکہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاحی معاشرے کا قائم عمل میں لاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دین سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ صحت کارڈ اسکیم خیبر پختونخوا حکومت کا بہت بڑا فلاحی منصوبہ ہے، اس طرح کے منصوبے دیگر صوبوں میں بھی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل صورتحال کے باوجود زندگی کے تمام شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔