پاکستان بھارت پانی کے مسئلے

پاکستان اور بھارت کا پانی کے مسئلے پر بات چیت کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے آبی تنازع پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد پانی کے مسئلے پر چیت کے لیے کل (بروز منگل) واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا اور پھر اسلام آباد روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پر عمران خان کا بھارت کو پیغام

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

آبی تنازع پر مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈین واٹر کمشنر پی کے سکسینا کریں گے۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پانی کے مسئلے پر مذاکرات یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے بعد بھارتی وفد 4 مارچ کو بھارت واپس روانہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا۔ اجلاس کے دوران پاکستان کئی بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔