وزیر اعظم کا انڈسٹریل پیکیج

حکومت میں آتے ہی پیکج دینا چاہیئے تھا: وزیر اعظم کا انڈسٹریل پیکیج کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک صنعتی پیداوار کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور اس لیے صنعتوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کے روز لاہور میں صنعتی پیکیج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت میں آتے ہی بزنس کمیونٹی کو پیکج دینا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا جب اوورسیز پاکستانی یہاں پیسہ لگائیں گے تب ہی پاکستان ترقی کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انڈسٹریل پیکیج کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری پر 5 سال ٹیکس چھوٹ ملے گی، جبکہ شراکت دار پاکستانی صنعتوں کو بھی ٹیکس چھوٹ ملے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی، ہائیکورٹ

اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیل کرنے کے حوالے سے عمران نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اوورسیز پاکستانیوں کی بزنس کمیونٹی کا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عدالتیں بنا دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کے لیے اس شعبے کو بھی مراعات دے رہے ہیں کیونکہ سبزی اور گندم بیچ کر کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب

وزیر اعظم عمران خان نے سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتیں پاکستان کی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں کیونکہ انہوں نے کبھی بھی برآمد کو اہمیت ہی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات پر توجہ نہ دینا بڑی غلطی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے آتے ہی 70 فيصد ايکسپورٹ بڑھی۔